وہ وقت دور نہیں جب ”گو نواز گو“ کے نعرے لگنے شروع ہوجائیں گے: جاوید ہاشمی
لاہور (آئی اےن پی) مخدوم جاوےید ہاشمی نے کہا ہے کہ وہ وقت زیادہ دور نہیں جب ”گو نوازگو“ کے نعرے لگنے شروع ہو جا ئےنگے‘حکمران عوام کو ریلیف دنیےکی بجائے مہنگائی اور بے روز گاری کے بم بر سا رہے ہیں‘ تحریک انصاف عوام پر حکمرانوں کے مظالم پر خاموش نہیں رہے گی ہم پارلیمنٹ کے اندر اور باہر شدید احتجاج کرینگے۔ ایک انٹرویو میں جاوید ہاشمی نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کو آئے ہوئے چار ماہ سے زائد کا عرصہ ہو چکا ہے لیکن ابھی تک عوام کیلئے وعدوں کے سوا کچھ نہیں کیا جس کی وجہ سے عوام کے دلوں میں حکمرانوں کے خلاف دن بدن نفرت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔