پاکستانیوں سے بھائی چارے کے لازوال رشتوں کو مضبوط کرنے آئے ہیں: عبداللہ عربے
اسلام آباد (آئی این پی ) ترکی کے مسلمانوں کی قائم کردہ بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیم حسنے آئی جی ایم جی کے پاکستان میں آئے وفد کے سربراہ عبداللہ عربے نے کہا ہے پاکستانیوں کے ساتھ بھائی چارے اور محبت کے لازوال رشتوں کو تازہ کرنے اور ان کو مزید مضبوط بنانے کےلئے ہر برس کی طرح رواں سال بھی عید قربان کے موقع پر 2 لاکھ سے زائد غریب اور متوسط پاکستانیوں کو عید کی خوشیوں میں شریک کرنے کےلئے ان کی دہلیز پر قربانی کا گوشت فراہم کیا جائے گا۔ وہ ہفتہ کو یہاں نیشنل پریس کلب میں ترکی‘ آسٹریا‘ ڈنمارک‘ جرمنی اور ہالینڈ سے آئے ہوئے مسلمانوں کے وفد کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔