شٹ ڈاون معیشت کےلئے نقصان دہ ہے: امریکی شراکتی اداروں کا اظہار تشویش
واشنگٹن(ان لائن )امریکہ کے شراکتی اداروں نے کاروبار حکومت کی بندش پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اِسے امریکی معیشت کے لئے نقصان دہ قرار دیا ہے۔اس ہفتے، صدر باراک اوباما اور کانگریس کے قائدین نے 11 روز سے جاری شٹ ڈاو¿ن کو ختم کرنے اور ملک کی 16.7 ٹرلین ڈالر کی قرضے کی حد بڑھانے کے طریقوں کے بارے میں بات کرنا شروع کی ہے، تاکہ امریکہ اپنی مالی ادائیگیوں کے معاملے میں نادہند نہ ہو۔تاہم شراکتی اداروں سے واسطہ رکھنے والے امریکی راہنماو¿ں نے پہلے ہی سرمایہ کاروں سے یہ کہنا شروع کردیا ہے کہ ا±ن کی کمپنیوں کی مالی کارکردگی اور قومی معیشت پر صورتِ حال کے برے اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔فیملی ڈالر سٹورز نامی سستی اشیا فروخت کرنے والے ایک کاروباری ادارے کے ایک منتظم اعلیٰ ہاورڈ لوائین نے کہا کہ واشنگٹن میں جاری غیر یقینی صورتِ حال سے ہمارے خریداروں کی آمدن پر دباو¿ جاری رہے گا جب کہ دیگر شراکتی اداروں کے منتظمین نے کہا کہ اخراجاتی پایسیوں کے بارے میں واشنگٹن میں جاری تعطل کی صورتِ حال کے باعث صارفین کے اعتماد کو ٹھیس پہنچے گی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی اقتصادیات کو ہر روز 30 کروڑ ڈالر کا نقصان پہنچ رہا ہے۔