ہالینڈ میں حکمران اتحاد کا اپوزیشن کے ساتھ بجٹ ڈیل پر اتفاق
ایمسٹر ڈیم (اے پی پی) ہالینڈ میں وزیراعظم مارک رٹے کے حکمران اتحاد نے اپوزیشن کے ساتھ بجٹ ڈیل پر اتفاق کر لیا ہے۔ اس طرح اب اگلے برس کے لیے اس بجٹ کو سینیٹ سے منظوری مل سکے گی، جہاں حکمران اتحاد اکثریت میں نہیں ہے۔ معاہدے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا گیا کہ بجٹ میں چھ بلین یورو کے بچتی اقدامات طے کیے گئے ہیں۔ اس ڈیل کے لیے گزشتہ دس روز سے سخت تناو¿ کے ماحول میں بند کمرہ مذاکرات جاری تھے۔ واضح رہے کہ ہالینڈ کی حکومت کو بجٹ خسارے کا سامنا ہے اور اس نئی ڈیل کے ذریعے اس خسارے کو کم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کا کہنا ہے کہ نئے بجٹ منصوبے کے تحت ملازمتوں کے نئے مواقع اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بحال کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔