• news

قائد اعظمؒ سولر انرجی منصوبہ صوبے کی تقدیر بدل دے گا: خواجہ خرم

لاہور (پ ر) مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ خرم سعید نے کہا ہے کہ قائداعظم سولر انرجی پارک منصوبہ توانائی بحران کے حل میں مددگار ثابت ہوگا۔ شہبازشریف نے توانائی بحران کے حل کیلئے اپنا خلوص ثابت کر دیا ہے۔ ایک ہزار میگاواٹ کا یہ منصوبہ جنوبی پنجاب کی تقدیر بدل دے گا اور اس سے حاصل ہونے والی شمسی توانائی سے پورے ملک کو فائدہ ہوگا۔ شہبازشریف جس انداز سے توانائی کے منصوبوں پر کام کر رہے ہیں‘ اسے دنیا بھر میں سراہا گیا ہے۔ منصوبوں کی برق رفتاری سے تکمیل اور شفافیت سے غیرملکی سرمایہ کاری کا اعتماد بڑھا ہے۔ جنوبی پنجاب کو نظرانداز کرنے کے طعنے دینے والے ملکی تاریخ کی سب سے بڑی 200 ارب روپے کی سرمایہ کاری کو کیسے جھٹلا سکتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن