اعتزاز احسن کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں اہم شخصیات کی شرکت
لاہور( خبرنگار) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سینٹر چودھری اعتزاز احسن کے بیٹے علی اعتزاز احسن کی دعوت ولیمہ کی تقریب ایک بڑا سیاسی اجتماع بن گئی۔ دعوت ولیمہ کی ےہ تقریب گزشتہ روز انکی رہائشگاہ زمان پارک میں ہوئی جس میں سیاستدانوں، جسٹس صاحبان، وکلاءبرادری اور سول سوسائٹی کی اہم شخصیات نے شرکت کی ۔تقریب میں قائم مقام صدر سید نیئر حسین بخاری، سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، وزیراعلی سندھ قائم علی، وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک بلوچ،اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی سید خورشید شاہ ،ایس ایم ظفر ،ملک ریاض، لاہور بار کے صدر عابد ساقی، احسان وائیں، امتیاز صفدر وڑائچ، محمد نوید چودھری، میر حاصل بزنجو، راجہ عامر خاں، چودھری منور انجم، میاں محمد اےوب، نو ابزدہ غضنفر گل،قاسم ضیائ، چودھری اسلم گل،زاہد زوالفقار خان، فضل الرحمن بٹ، عابد حسین صدیقی، بیرسٹر عامر حسن ، مولا بخش چانڈےو، حاجی عزیز الرحمن چن اور علی احمد کرد، فائزہ ملک ، بیلم حسنین ،ثمینہ گھرکی، نجمہ حمید ،شہزادی عمر ٹوانہ سمیت دیگر ممتاز شخصیات نے شرکت کی ۔