• news

پولیس نے انتخابی حلقہ جات کی بوگس فہرستیں تیار کرنے کے الزام میں گرفتار2 افسروں کو جیل بھیج دیا

قصور (نامہ نگار) پولیس تھانہ اے ڈویژن قصور نے جعلی اور بوگس ابتدائی حتمی فہرست انتخابی حلقہ جات تیار کرنے کے الزام میں گرفتار ہونے والے دو ملزمان ایڈمنسٹریٹر یونین کونسلز ٹی ایم اے قصور /کونسل آفیسر ضلع کونسل قصور تفویض احمد،پی اے ٹو اے سی قصور قاسم خاں کو جیل بھجوا دیا جبکہ پولیس دیگر دو ملزمان اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ قصور محمد اقبال اور انچارج مردم شماری اے ڈی ایل جی آفس قصور نوید کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن