آواران کے زلزلہ متاثرین کو خصوصی پیکیج دینگے: وزیراعلیٰ پنجاب
لاہور (خبر نگار) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب آواران کے زلزلہ متاثرین کو خصوصی عید پیکیج دیگی۔ انہو ںنے آواران میں زلزلہ متاثرین کی ریلیف و بحالی کی سرگرمیوں میں پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر کے پائلٹس کی کارکردگی کی تعریف اورا نہیں ایک ماہ کی اعزازی تنخواہ دینے کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ نے ہیلی کاپٹر کے پائلٹس سے کہا کہ وہ عید کے دنوں میں بھی اپنی ڈیوٹی جاری رکھیں۔