• news

خیبر پی کے کی ہر تحصیل میں سپورٹس سٹیڈیم بنائے جائیں گے: عمران

پشاور (نوائے وقت نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ خیبر پی کے کی ہر تحصیل میں سپورٹس سٹیڈیم بنائے جائیں گے۔ صوبے کے تمام اضلاع سے شاہد آفریدی اور شعیب اختر جیسے بہترین کھلاڑی سامنے لائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور نیاز سٹیڈیم میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ عمران خان نے کہا خیبر پی کے میں انڈر 17ٹیلنٹ ہنٹ سکیم شروع کرینگے۔ انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کیخلاف پولیس کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، پولیس نے بے پناہ قربانیاں دیں۔

ای پیپر-دی نیشن