باجوڑ ایجنسی میں کسی عسکریت پسند کو پناہ نہیں دی جائیگی، قبائلی جرگے کا فیصلہ
باجوڑ ایجنسی (این این آئی) با جوڑ ایجنسی کے خار اور ماندل قبائل کے گر ےنڈ جر گہ نے حکومت کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھنے اور اپنے علاقوں میں امن کمیٹی فعال کرنے کااور عوامی املاک کی حفاظت کےلئے پولیٹیکل انتظامیہ اور سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کام کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ علاقے میں کسی بھی عسکریت پسند کو پناہ نہیں دی جائےگی ¾ پناہ دےنے والوں کے خلاف قبائلی رواےات کے تحت سخت کارروائی کی جائےگی۔ اتوار کو خار اور ماندل قبائل سے تعلق رکھنے والے عمائدین اور زعماءکااتوار کو ہیڈ کوارٹر خار میں ایک گرینڈ جرگہ منعقد ہوا اس موقع پرباجوڑایجنسی کے پو لیٹکل ایجنٹ سےد عبد الجبار شاہ ¾ اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ سہیل خان ¾پولیٹیکل تحصیلدار ان خالد خان ، عبدالحسیب خان ، سردار یوسف اور انتظامیہ کے دیگر حکام بھی موجود تھے ۔ جرگہ سے خطا ب کرتے ہوئے باجوڑایجنسی کے پولیٹکل ایجنٹ سےد عبد الجبار شاہ نے کہاکہ باجوڑایجنسی کے قبائل نے اپنے علاقے میں حکومتی عملداری اور امن کی بحالی کےلئے جو قربانیاں دی ہیں وہ انتہائی قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قبائل نے ہر موقع پر حکومت کا ساتھ دیا ہے اور علاقے میں امن کے قیام میں حکومت سے بھرپور تعاون کیا ہے ۔ اُ نہوں نے کہاکہ پو لیٹکل انتظامےہ اور سکیورٹی فورسز کو قبائل کے جذبہ حب الوطنی اور بہادری پر فخرہے ۔انھوں نے کہاکہ عسکریت پسند اور علاقے کا امن خراب کر نے والے ہماری تہذیب، ترقی اور خوشحالی کے بدترین دشمن ہیں۔ انہوں نے قبائلی عمائدین پر زور دیاکہ وہ اپنے علاقوں میں مشتبہ افراد کی سرگرمیاں پر نظر رکھ کر اپنے علاقوں میں امن وامان اور حکومتی عملداری برقرار رکھنے اور عسکریت پسندوں کیخلاف حکومت کا بھرپور ساتھ دیں۔ علاقے کے امن خراب کر نے والے عناصر کو اپنے علاقے میں پناہ نہ دےں۔ جرگے سے خطا ب کرتے ہوئے قبائلی عمائدین ملک رحمان، ملک میاں مسعود جان، ملک نوشےروان، ملک میاں ظاہر شاہ، حاجی راحت ےوسف سمیت دیگر قبائلی عمائدین نے کہاکہ علاقے میں حکومتی عملداری برقرار رکھنے اور عوامی املاک کی حفاظت کے لیے پولیٹیکل انتظامیہ اور سکیورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کام کرنے کا اعلان کیا۔ جرگے میں فےصلہ کیا گیا کہ علاقے میں موٹر سائیکل چلانے پر مکمل پابندی ہوگی۔ قبائلی جرگہ عےد کے بعد دوبارہ ہوگا۔