نواز شریف کی شکل میں قوم کو مسیحا مل گیا حالات جلد ٹھیک ہو جائیں گے: صدر ممنون
مکہ مکرمہ (نمائندہ خصوصی) صدر پاکستان سید ممنون حسین نے کہا ہے کہ سعودی عرب سے ہمارے تعلقات پوری دنیا کے تعلقات سے منفرد ہیں۔ دونوں ممالک کے تعلقات پوری امت کےلئے مثال ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے مرکزی نائب امیر مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ اور اوورسیز پاکستانی جرنلسٹس فورم سعودی عرب کے مرکزی نائب صدر مبشر اقبال لون استادانوالہ کے ساتھ دوران ملاقات کیا۔ انہوں نے کہا اب اللہ رب العزت نے میاں نواز شریف کی شکل میں اس قوم کو ایک مسیحا عطا کیا ہے۔ انشاءاللہ ہمارے حالات جلد ٹھیک ہو جائیں گے۔ واضح رہے صدر پاکستان اپنے اہلخانہ کے ہمراہ فریضہ حج کی ادائیگی کےلئے مکہ مکرمہ آئے ہوئے ہیں۔