• news

چیئرمین نیب آج متعدد زیر التواءکرپشن ریفرنسز کی منظوری دیں گے

اسلام آباد (آئی این پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چودھری کی طرف سے آج متعدد زیر التواءکرپشن کے ریفرنسز کی منظوری دی جائے گی۔ نیب ذرائع کے مطابق نیب ہیڈکوارٹرز میں اس حوالے سے گذشتہ روز بھی کام جاری رہا۔ فصیح بخاری کی تقرری کو کالعدم قرار دئیے جانے کے بعد تقریباً چار ماہ سے چیئرمین نیب کی عدم موجودگی کی وجہ سے ریفرنس چیئرمین نیب کے دستخط نہ ہونے کے باعث احتساب عدالتوں میں دائر نہیں ہوسکے۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب (آج) متعدد ریفرنسوں کی منظوری دیں گے جو عید کی تعطیلات کے فوری بعد احتساب عدالتوں میں دائر کئے جائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن