• news

بھارت نے دو برسوں میں کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی 83 مرتبہ خلاف ورزی کی

اسلام آباد(آن لائن)بھارت کی جانب سے دو برسوں میں لائن آف کنٹرول پر83 مرتبہ جنگ بندی کی شدید نوعیت کی خلاف ورزیاں کی گئیں جس کے نتیجے میں 10 فوجی اور10 سویلین شہری شہید جبکہ 15فوجی اور55 شہری زخمی ہوئے۔ وزارت دفاع کے تیار کردہ اعدادو شمار کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے 2012 ءمیں جنگ بندی کی 24 مرتبہ شدید نوعیت کی خلاف ورزیاں کی ہیں جس کے نتیجے میں ایک فوجی اور9شہری شہید جبکہ 8 فوجی اور متعدد شہری زخمی ہوئے۔ اس طرح 2013 ءمیں59 مرتبہ شدید نوعیت کی خلاف ورزیاں ہوئیں جس میں9 فوجی اور4 شہری شہید جبکہ13 فوجی اور35 شہری زخمی ہوئے۔ پاکستانی فوج بھارتی فوج کی جانب سے کی گئی فائرنگ کا جواب دیتی رہی ہے جس پر دشمن کی گنیں خاموش ہوئیں۔

ای پیپر-دی نیشن