• news

پاکستان امریکہ کے مذاکرات آج ہونگے وزیراعظم کے دورہ امریکہ، صدر اوباما سے ملاقات کا ایجنڈا طے کیا جائیگا

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان اور امریکہ کے درمیان مذاکرات آج اسلام آباد میں ہوں گے۔ وزیراعظم نوازشریف کے دورہ امریکہ اور 23 اکتوبر کو امریکی صدر باراک اوباما سے ہونے والی ملاقات کا ایجنڈا طے کیا جائیگا۔ امریکی نمائندہ خصوصی برائے پاکستان و افغانستان پیر کے روز اعلیٰ پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کرینگے۔ ذرائع نے کہاکہ مذاکرات میں افغان مفاہمتی عمل کا جائزہ بھی لیا جائیگا۔

ای پیپر-دی نیشن