• news

لشکر طیبہ، جماعة الدعوة کو فنڈز کی فراہمی رکوانے میں تعاون کرینگے: بھارت، امریکہ

واشنگٹن (اے ایف پی) امریکہ اور بھارت نے بظاہر پاکستان سے تعلق رکھنے والی انتہا پسند تحریکوں کو مبینہ طور پر فنڈز کی فراہمی روکنے کیلئے باہمی تعاون پر اتفاق کیا ہے۔ بھارت کے اقتصادی امور کے سیکرٹری اروند مایارام نے کہا ہے کہ امریکہ اور بھارت کے اقتصادی ماہرین کے درمیان سالانہ مذاکرات کے دوران دونوں ممالک نے اس حوالے سے تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق کیا۔ انہوں نے خاص طور پر لشکر طیبہ اور جماعة الدعوة کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ہدف بنایا جائیگا۔ ان تنظیموں پر ممبئی کے حملے میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ انہوں نے کہا کہ حقانی گروپ کیخلاف کارروائی کا بھی ذکر کیا جس پر افغانستان میں بھارتی سفارتخانے پر حملے کا الزام ہے۔

ای پیپر-دی نیشن