امیر بخش بھٹو اور امتیاز احمد شیخ کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) وزیراعظم نوازشریف نے مسٹر امیر بخش بھٹو اور سندھ سے صوبائی اسمبلی کے رکن امتیاز احمد شیخ کو اپنا مشیر مقرر کیا ہے۔ اس سلسلے میں نوٹیفیکیشن جاری کردئیے گئے ہیں۔ مسٹر امیر بخش بھٹو ممتاز بھٹو کے صاحبزادے ہیں۔ دونوں مشیروں کے عہدے وفاقی وزیر کے برابر ہوں گے۔