• news

ڈرون حملے روکے بغیر امن مذاکرات کامیاب نہیں ہونگے: ڈاکٹر قدیر خان

لاہور (آئی این پی)  ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف   کو امریکی صدر اوباما  سے ملاقات  میں  ڈرون حملوں پر دو ٹوک  موقف اختیار کرنا ہوگا۔ ملکی سالمیت  اور خودمختاری  کے تحفظ  اور دہشت گردی  کے خاتمے کیلئے  ڈرون حملوں  کو روکنا ناگزیر ہوچکا ہے۔  ایک انٹرویو  میں  ڈاکٹر قدیر نے کہا جب تک ان حملوں کا خاتمہ نہیں ہوتا دہشت گردی  کا خاتمہ  اور امن مذاکرات  بھی کامیاب نہیں  ہونگے۔  امریکہ  کو بتایا جائے کہ دہشت گردی  کا خاتمہ  ڈرون حملوں  سے نہیں مذاکرات  کے ذریعے ہی  ہوسکتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن