وزیراعلیٰ بلوچستان نے عوام کی سہولت کیلئے 18 اکتوبر کو بھی عید کی تعطیل کا اعلان کردیا
کوئٹہ (ثناء نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے عوام اور ملازمین کی سہولت کے پیش نظر 18 اکتوبر کو بھی عیدالاضحی کی تعطیل کرنے کا اعلان کر دیا۔ یاد رہے کہ حکومت بلوچستان نے 15، 16 اور 17 اکتوبر کو پہلے ہی عیدالاضحی کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔