• news

پمز میں مریضہ کے رشتہ داروں کا تشدد ڈاکٹروں نے ایمرجنسی میں کام بند کر دیا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پمز میں مریضہ کے رشتہ داروں اور ڈاکٹرز میں ہاتھا پائی ہوئی۔ لواحقین نے ڈاکٹروں کو تشدد کا نشانہ بنایا جس پر ڈاکٹروں نے ایمرجنسی وارڈ میں کام روکدیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق تھانہ سبزی منڈی کے علاقے میں ٹریفک حادثے میں ماں جاں بحق اور بیٹی زخمی ہوگئی جنہیں پمز منتقل کیا گیا جہاں جاں بحق خاتون کے رشتے داروں نے ڈاکٹرز پر تشدد کیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن