اوکاڑہ: پاگل گدھے نے مالک کو حملہ کرکے شدید زخمی کردیا
اوکاڑہ: پاگل گدھے نے مالک کو حملہ کرکے شدید زخمی کردیا
اوکاڑہ (نامہ نگار) پاگل گدھے نے اپنے ہی مالک کو کاٹ کھایا جسے شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ لواحقین نے گدھے کو مار ڈالا۔ بتایا گیا ہے کہ محلہ غازی آباد کا عبدالمجید گذشتہ روز دیپالپور روڈ تانگہ اسٹینڈ کے قریب گدھا ریڑھ سے سامان اتار رہا تھا کہ اچانک گدھے نے اسے کاٹ کھایا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ راہگیروں نے عبدالمجید کو شدید زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا جہاں ڈاکٹر اس کی جان بچانے کی بھرپور جدوجہد کر رہے ہیں۔ عبدالمجید کے لواحقین نے گدھے کو ہی مار ڈالا۔
پاگل گدھا