عابد شیر صوبے کی عوام سے معافی مانگیں، واپڈا ہمارا اربوں کا مقروض ہے: سراج الحق
عابد شیر صوبے کی عوام سے معافی مانگیں، واپڈا ہمارا اربوں کا مقروض ہے: سراج الحق
پشاور (نیوز ایجنسیاں) خیبر پی کے کے سینئر وزیر سراج الحق نے وزیر مملکت عابد شیر علی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے ریمارکس پر خیبر پی کے کے تین کروڑ عوام سے معافی مانگیں۔ سراج الحق نے کہا کہ بجلی خیبر پی کے کی پیدوار ہے اور واپڈا ہمارے صوبے کا اربوں روپے کا مقروض ہے۔ وفاقی حکومت اور اس کے ماتحت ادارے سب سے زیادہ نادہندہ ہیں۔ سینئر وزیر نے کہا کہ ملک میں امن قائم کرنے کے لیے وفاقی حکومت کو طالبان کے ساتھ مذاکرات کا باقاعدہ آغاز کرنا چاہیے۔ نجکاری کے نام پر اہم قومی اداروں کی نیلامی کی اجازت نہیں دیں گے۔وفاق خیبر پی کے کو انکم ٹیکس ادائیگی سے مستثنیٰ کرے۔ سراج الحق نے کہا کہ صوبہ خیبر پی کے گزشتہ کئی برسوں سے دہشت گردی اور بدامنی کا شکار ہے۔
سراج الحق