پاکستان کو رواں سال آئی ایم ایف کی ادائیگی کیلئے 8 کھرب روپے درکار
پاکستان کو رواں سال آئی ایم ایف کی ادائیگی کیلئے 8 کھرب روپے درکار
اسلام آباد (اے پی اے) رواں مالی سال کے دوران پاکستان کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے واجبات ادا کرنے کیلئے 8 کھرب روپے درکار ہیں جو اسکی سالانہ مجموعی ملکی پیداوار کا 30 فیصد ہے۔ جی ڈی پی میں ٹیکس کی شرح میں اضافے اور حکومتی اخراجات میں کمی کئے بغیر ملکی معیشت کو چلانا ممکن نہیں رہیگا۔ آئی ایم ایف کی مالیا تی مانیٹری رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معیشت کا حجم 26 کھرب روپے ہے جبکہ اسے رواں سال قرضوں کی مد میں ادا کرنے کیلئے 8 کھرب روپے درکار ہیں۔ پاکستان ان 27 قرض دہندہ ممالک کی فہرست میں سب سے اوپر ہے جسے رواں مالی سال 2013-14ءکے دوران قرض ادا کرنے کیلئے اپنی مجموعی ملکی پیداوار کا 30 فیصد حصہ درکار ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے دوران قرض ادائیگی میں مجموعی پیداوار کی شرح 25 فیصد تھی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مجموعی ملکی پیداوار میں ٹیکس کی شرح میں اضافے اور حکومتی اخراجات کو کم کئے بغیر ملکی معیشت کو چلانا ناممکن ہے۔
8 کھرب روپے