• news

جڑانوالہ: ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے 4 سالہ بچہ جاں بحق

جڑانوالہ: ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے 4 سالہ بچہ جاں بحق

جڑانوالہ (نامہ نگار) نواحی چک 21 گ ۔ ب انبالیاں والی میں موٹر سائیکل پر سوار 3 ڈاکو محمد وارث کے جنرل سٹور پر آئے اور لوٹ مار شروع کر دی۔ سٹور مالک کے مزاحمت کرنے پر ڈاکوﺅں نے اندھادھند فائرنگ شروع کردی گلی میں کھیلتا ہوا 4 سالہ بچہ محمد اویس زد میں آ گیا اور شدید زخمی ہو گیا۔ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لایا جا رہا تھا بچہ دم توڑ گیا۔ بجلی بند ہو جانے کی وجہ سے دو ڈاکو موٹر سائیکل پر فرار ہو گئے۔ جبکہ ایک ڈاکو پیدل بگے داچک کی طرف فرار ہو گیا۔
بچہ جاں بحق

ای پیپر-دی نیشن