• news
  • image

آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو ملا کر ایک انتظامی ڈھانچہ بنایا جائے: صدر یعقوب خان

آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو ملا کر ایک انتظامی ڈھانچہ بنایا جائے: صدر یعقوب خان

اسلام آباد(ثناءنیوز)صدر آزاد کشمیر سرداریعقوب نے کہا ہے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو ایک انتظامی ڈھانچہ تشکیل دیدیا جائے۔ کشمیری عوام مسئلہ کشمیر کے حل کا ایسا کوئی فارمولا تسلیم نہیں کریںگے جس میں آزاد کشمیر اور مقبوضہ کی سیاسی قیادت کی مشاورت شامل نہ ہو۔ اگر گلگت بلتستان کے قائدین اتفاق رائے سے مل کر فیصلہ کریں تو میں آزاد کشمیر کی صدارت ان میں سے کسی ایک کو سونپنے کیلئے تیار ہوں۔ہم سب کشمیری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دیامر بھاشا ڈیم پر آزاد کشمیر کو کوئی اعتراض نہیں تاہم ڈیم کی تکمیل پر اس کی رائیلٹی اور دیگر فوائد گلگت بلتستان کے عوام کو ملنے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سید مہدی شاہ کی دعوت پر اس سال دسمبر سے قبل گلگت بلتستان کا تفصیلی دورہ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہوں۔ جیسے ہی وہ گرین سگنل دیں گے میں گلگت پہنچ جاﺅں گا۔

یعقوب خان

epaper

ای پیپر-دی نیشن