کنٹرول لائن پر بھارتی گولہ باری اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے: برجیس طاہر
کنٹرول لائن پر بھارتی گولہ باری اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے: برجیس طاہر
سانگلہ ہل (نمائندہ نوائے وقت)وفاقی وزیر امور کشمیر،گلگت بلتستان برجیس طاہر نے کہا ہے کہ کنٹرول لائن پر بھارتی گولہ باری اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہے۔عالمی طاقتیں تماشہ دیکھ رہی ہیں، ہیومن رائٹس کی تنظیمیں کیوںخاموش ہیں۔ پاکستان میں کوئی معاملہ ہو تو عالمی تنظیمیں آسمان سر پر اٹھالیتی ہیں، بھارتی گولہ باری کسی کو نظر نہیں آتی۔بھارت نے نکیال سیکٹر میں رواں ماہ کے دوران2بار گولہ باری کی،کنٹرول لائن پر گولہ باری سے ہونیوالا نقصان حکومت پاکستان برداشت کریگی، نکیال سیکٹر کا دوبارہ خود دورہ کرونگا، بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی و بنیادی حقوق پامال کر رہا ہے، بے گناہ اور نہتے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ گرا رہا ہے،ملک کے18کروڑ عوام بھارتی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں،وہ اپنے رابطہ دفتر میں میڈیا سے خصوصی گفتگو کر رہے تھے۔
برجیس طاہر