• news

سابق حکومت کی کرپشن کے باعث ریلوے شیڈ انجنوں کا قبرستان بن گئے: احسن اقبال

سابق حکومت کی کرپشن کے باعث ریلوے شیڈ انجنوں کا قبرستان بن گئے: احسن اقبال

نارووال (نامہ نگار) وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال نے پاکستان ریلوے ٹریفک یارڈ سٹاف کی خصوصی دعوت پر نارووال ریلوے جنکشن پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق حکومت کی کرپشن کی وجہ سے ریلوے شیڈوں کو انجنوں کا قبرستان بنا دیا گیا جس طرح سابقہ دور میں کرپشن کی گئی اس کی مثال نہیں ملتی، جس طرح اداروں کو لوٹا گیا شائد کوئی دشمن بھی اس طرح کسی کو نہیں لوٹتا ہے، پاکستان ٹریفک یارڈ سٹاف اور پاکستان ریلوے کا مزدور نہ صرف ریلوے کا بلکہ ملک کےلئے بھی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ پچھلی حکومت نے جتنا بڑا چور تھا اس کو اتنے ہی بڑے عہدے پر فائز کیا گیا۔ پاکستان کے اداروں کا ایک سال کا خسارہ 500 ارب روپے ہے جو ملک کے ترقیاقی بجٹ سے زیادہ ہے۔ہمیں کچھ کڑوی گولیاں کھانی پڑ رہی ہیں لیکن آنیوالے وقت میں ہم ملک سے بیروزگاری، لوڈشیڈنگ اور دوسرے عذابوں کو شکت دیکر ملک کو اپنے پاﺅں پر کھڑا کریں گے۔ مسلم لیگ (ن) کو مینڈیٹ ملک کو درست ٹریک پر چڑھانے کیلئے ملا ہے۔

احسن اقبال

ای پیپر-دی نیشن