منشیات فروشوں کی فائرنگ سے دن دیہاڑے ایک بھائی ہلاک، دوسرا زخمی
لاہور (نامہ نگار+سٹاف رپورٹر) منشیات فروشوں کی فائرنگ سے دن دیہاڑے 1 بھائی قتل دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق امین پارک گلی نمبر 3 کے رہائشی برکت اور لیاقت صبح ساڑھے 10 بجے گلی میں کھڑے تھے کہ منشیات فروش قاسم، جبرو نے تلخ کلامی شروع کردی اور فائرنگ کردی جس سے 40 سالہ برکت موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ 45 سالہ لیاقت شدید زخمی ہوگیا جسے ہسپتال داخل کروا دیا گیا۔