مولانا فضل الرحمن بن محمد کی کار چوری
لاہور (نامہ نگار) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر اور جامع محمدی اہلحدیث سنت نگر کے خطیب مولانا فضل الرحمن بن محمد قربانی کے جانور کی خریداری کیلئے مناواں مویشی منڈی گئے اور گاڑی منڈی کے باہر کھڑی کی۔ جانور خرید کر وہ واپس آئے تو کار ایل ای ڈی 1398-10 چوری ہوچکی تھی۔