”عمران کی عذرداری“ جواب داخل نہ کرانے پرسپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق کو 5ہزار روپے جرمانہ
لاہور (وقائع نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) الیکشن ٹربیونل نے این اے 122کے الیکشن میں دھاندلی کے الزام کا جواب داخل نہ کرانے پر سپیکر قومی اسمبلی کو جرمانہ کر دیا۔ ٹربیونل نے این اے 122میں دھاندلی سے متعلق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی انتخابی عذر داری کی سماعت کے دوران دھاندلی کے الزام سے متعلق جواب داخل نہ کرانے پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں 5ہزار روپے کا جرمانہ عائد کر دیا اور اگلی سماعت میں جواب داخل کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔