• news

نیب نے زیرالتوا مقدمات نمٹانے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی

اسلام آباد (نامہ نگار) نےب کے چےئرمےن قمر زمان چوہدری نے نےب کے رےجنل دفاتر مےںسےاست دانوں، بےورو کرےٹس، صنعت کاروں سمےت دےگر کےخلاف تمام زےر التواءمقدمات کو حتمی شکل دےنے کےلئے خصوصی کمےٹی تشکےل دےنے کا فےصلہ کےا ہے، کمےٹی کے سربراہ ڈپٹی چےئرمےن نےب ہوں گے جس مےں اےڈےشنل پراسےکےوٹر جنرل نےب (اے پی جی اے) ڈائرےکٹر جنرل آپرےشن اور دو ڈی جےز شامل ہوں گے، کمےٹی عےدالاضحیٰ کی تعطےلات کے فوری بعد اپنا کام شروع کرے گی تاکہ تےن سال سے زےر التواءمقدمات کو جلد از جلد نمٹاےا جا سکے، چےئرمےن نےب نے تےن سال سے کم عرصہ کے زےر التواءمقدمات کو بھی جلد نمٹانے کےلئے نےب کے رےجنل ڈی جےز کو ہداےت کی ہے، گزشتہ روز نےب کے آگاہی اور روک تھام ڈوےژن (اے اےنڈ پی)، تربےت وتشخےص اور نےب مےڈےا ونگ کی جانب سے چےئرمےن کو برےفنگ دی گئی، چےئرمےن نےب کو بتاےا گےا کہ مارچ2012 ءسے اگست2013 ءتک نےب آگاہی و روک تھام ڈوےژن نے16ارب روپے کے509 منصوبوں مےں تےن سو ارب روپے کی ممکنہ کرپشن کو روکا، چےئرمےن نے کہا کہ نےب کے تمام ملازمےن کی شکاےات اور مسائل کو مےرٹ کی بنےاد پر فوری حل کےا جائے گا، نئے بھرتی ہونے والی نےب فورس کو ادارے کے اثاثے کو طور پر گروم کےا جائے۔ چےئرمےن نےب نے پراسےکےوٹر کی عدالت مےں عدم موجودگی کی مےڈےا رپورٹس کا نوٹس لےتے ہوئے ضروری کارروائی کےلئے وضاحت طلب کر لی۔

ای پیپر-دی نیشن