شاہد خان سیکرٹری داخلہ تعینات
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم نوازشریف نے شاہد خان کو نیا سیکرٹری داخلہ تعینات کر دیا ہے۔ قبل ازیں وزیراعظم نوازشریف سے وزیر داخلہ چودھری نثار نے ملاقات کی جس میں سیکرٹری مذہبی اور شاہد خان کو سیکرٹری داخلہ تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ واضح رہے سابقہ سیکرٹری داخلہ چودھری قمر زمان کو چیئرمین نیب تعینات کیا جا چکا ہے۔