• news

ذوالفقار بابر پاکستان کے دوسرے عمررسیدہ ٹیسٹ ڈیبیو بن گئے

لاہور(سپورٹس رپورٹر) ذوالفقار بابر پاکستان کے دوسرے عمر رسیدہ ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔ 10دسمبر 1978ءکو اوکاڑہ میں پیدا ہونے والے ذوالفقار بابر سے قبل پاکستان کے سب سے عمر رسیدہ پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے میراں بخش تھے جنہوں نے 47 سال 224 دن کی عمر میں ٹیسٹ کیپ حاصل کی۔ ذوالفقار بابر 34 سال 308 دن کی عمر میں یہ اعزاز حاصل کر سکے۔

ای پیپر-دی نیشن