• news

ڈی سی اوز اور پولیس اہلکار ارکان اسمبلی کے سامنے ہاتھ باندھے کھڑے رہتے ہیں : ہائیکورٹ

ڈی سی اوز اور پولیس اہلکار ارکان اسمبلی کے سامنے ہاتھ باندھے کھڑے رہتے ہیں : ہائیکورٹ

لاہور (قائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا ہے کہ ڈی سی اوز اور پولس اہلکار عوامی خدمت کی بجائے ارکان اسمبلی کی تابعداری میں ان کے آگے ہاتھ باندھ کر کھڑے ر ہتے ہیں جس کی وجہ سے عام لوگوں کا بیڑہ غرق ہوگیا ہے۔ فاضل عدالت نے یہ ریمارکس ایک شہری کی طرف سے مبینہ طور پر ایم این اے کی ایما پر ڈیرہ اور فصل جلائے جانے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کے دوران دیئے۔ فاضل عدالت نے گزشتہ روز درخواست کی سماعت کی تو درخواست گزار حاجی نور محمد نے درخواست میں موقف اختیارکیا کہ سیاسی مخاصمت کے باعث مخالف پارٹی نے ایم این اے کی ایما پر ان کے گھر کو توڑ دیا ہے۔ درخواست گزار پر جھوٹے پرچے درج کرا کے اسے جیل میں بند کرا دیا ہے لہذا فاضل عدالت انصاف مہیا کرے۔ فاضل عدالت نے مدعاعلیہان سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت دو ہفتوں تک ملتوی کردی۔
ہائیکورٹ

ای پیپر-دی نیشن