• news

پاکستان کی مخدوش سکیورٹی صورتحال میں سرمایہ کاری مشکل ہو گئی:چینی سرمایہ کار

پاکستان کی مخدوش سکیورٹی صورتحال میں سرمایہ کاری مشکل ہو گئی:چینی سرمایہ کار

بیجنگ(آن لائن) چینی سرمایہ کاروں نے پاکستان میں سکیورٹی صورتحال کو پریشان کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے حالات میں پاکستان میں سرمایہ کاری میں انتہائی مشکلات پیش آرہی ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بیجنگ میں منعقدہ ایک سیمینار کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چینی سرمایہ کار کمپنی سینوٹران لمیٹڈ کے پراجیکٹ منیجر جیاتک فوکانک نے کہا ہے کہ پاکستان میں کام کے دوران سب سے بڑا مسئلہ انفرادی سکیورٹی کا درپیش ہے وہاں رات کے وقت باہر نکلنا بھی بڑا رسک بن چکا ہے۔ توانائی کے منصوبے پر کام کرنے والی ایک اور کمپنی کے بزنس ایگزیکٹو ہویووئی نے کہا ہے کہ کمزور بنیادی ڈھانچہ پاکستان میں سرمایہ کاری کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد نے کہا ہے کہ پاکستان میں اس وقت 13 ہزار سے زائد چینی ورکر موجود ہیں اور انہیں انتہائی عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔
چینی سرمایہ کار

ای پیپر-دی نیشن