کراچی میں کوئی نو گو ایریا نہیں، ٹارگٹڈ آپریشن سے تاجروں کا اعتماد بحال ہوا: شرجیل میمن
کراچی میں کوئی نو گو ایریا نہیں، ٹارگٹڈ آپریشن سے تاجروں کا اعتماد بحال ہوا: شرجیل میمن
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے اور اس سے صنعتکاروں اور تاجر برادری کا اعتماد بحال ہوا۔ رینجرز نے 103 بھتہ خور اور 100 ٹارگٹ کلرز گرفتار کرلئے۔ آخری مجرم کو پکڑنے تک کارروائی جاری رہے گی۔ گزشتہ روز یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا سندھ میں سوشل میڈیا پر پابندی لگانے کا نہیں کہا، وقتی طور پر تین ماہ کی پابندی کا کہا تھا۔ وفاقی حکومت نے ہمارا خط پی ٹی اے کو بھیج دیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں کرفیو کی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔ سندھ میں 200 نئے انویسٹی گیشن افسر بھرتی کئے جارہے ہیں۔ غیر قانونی سموں کی بندش کیلئے وفاقی حکومت کو دوبارہ خط لکھا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں اب کوئی نو گو ایریا نہیں رہا۔
شرجیل میمن