• news
  • image

سپر یم کو رٹ کا تین رکنی بنچ چیف جسٹس کی سربراہی میں اراضی کا مکمل ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کے ازخود نوٹس کی سماعت کرے گا

سپر یم کو رٹ کا تین رکنی بنچ چیف جسٹس کی سربراہی میں اراضی کا مکمل ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کے ازخود نوٹس کی سماعت کرے گا

اسلام آباد(آن لائن) چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ ملک بھر میں اراضی کا مکمل ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کے حوالے سے لئے گئے ازخود نوٹس کی سماعت کرے گا۔ مقدمے کی سماعت کیلئے چاروں صوبوں اور وفاقی حکومت کے لینڈ ریونیو حکام کو نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔ سپریم کورٹ نے 23 جون 2009ء کو ایک اخباری خبر پر ازخود نوٹس لیا تھا اور ملک بھر میں اراضی کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔
سپریم کورٹ/ریکارڈ

epaper

ای پیپر-دی نیشن