• news

پیپلزپارٹی کیخلاف مقدمات نئی بات نہیں، سامنا کریں گے: قمر زمان کائرہ

پیپلزپارٹی کیخلاف مقدمات نئی بات نہیں، سامنا کریں گے: قمر زمان کائرہ

لاہور(نوائے وقت نیوز) رہنما پیپلزپارٹی قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ طالبان کو دکھی لوگ کہنے سے متعلق منو حسن کی بات پر کیا کہوں، وہ تو پہلے ہی سے طالبان کے حامی ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے لئے مقدمات کوئی نئی بات نہیں، عدالتوں میں سامنا کریں گے۔ سابق صدر آصف زرداری کے خلاف کھولے گئے مقدمات پرانے ہیں، دیگر تمام ملزمان بھی بری ہو چکے ہیں۔ آصف زرداری کے خلاف جھوٹے مقدمات ہیں ان سے کچھ نہیں نکلے گا۔ اب احتساب ہوگا تو سب کا ہوگا، مقدمات کھلیں گے تو شریف برادران سمیت سب کے کھلیں گے۔


قمر زمان کائرہ

ای پیپر-دی نیشن