• news
  • image

اسلام آباد سے لاہو ر آنے والی پی آئی اے کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا

اسلام آباد سے لاہو ر آنے والی پی آئی اے کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا

اسلام آباد(آن لائن)پی آئی اے کے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا اسلام آباد سے لاہو ر آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 7616 سے پرندہ ٹکرا گیا تاہم تمام مسافر محفوظ رہے اور طیارے کو با حفاظت لاہور ایئر پورٹ پر اتار لیا گیا۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق گزشتہ شب اسلام آباد سے لاہو ر آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 7616 سے پرندہ ٹکرا گیا، جس کے باعث بوئنگ 747 طیارے کے انجن کو نقصان پہنچا تاہم طیارے کو با حفاظت لاہور ایئر پورٹ پر اتار لیا گیا۔
 ، طیارے میں سوار تمام مسافر محفوظ رہے،طیارے کو تکنیکی جانچ پڑتال کے لئے لاہور ایئر پورٹ پر گراونڈ کر دیا گیا ہے۔
پرندہ ٹکرا گیا

epaper

ای پیپر-دی نیشن