خیبر پی کے حکومت نے طاہر القادری کی کتابوں کو نصاب میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا
اسلام آباد (آن لائن) خیبر پی کے حکومت نے تحریک منہاج القرآن کے چیئرمین علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کی خدمات کو سراہتے ہوئے انکی کتابوں کی نصاب تعلیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ تمام یونیورسٹیوں کی لائبریریوں میں عوامی تحریک کے سربراہ کی کتب رکھنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ 23 ستمبر کو صوبے کی تمام 19 یونیورسٹیوں کو ایک سرکلر بھی جاری کیا گیا تھا۔