تعصب پسندی: ممبئی پولیس کا گلوکار عدنان سمیع کو 7روز میں بھارت چھوڑنے کا حکم
نئی دہلی (نوائے وقت نیوز+ نیوز ایجنسیاں) ممبئی پولیس نے پاکستانی گلوکار عدنان سمیع کو 7روز میں ملک چھوڑنے کا نوٹس دے دیا۔ عدنان سمیع کو بھارت چھوڑنے کے لئے بھارتی انتہا پسند دھمکیاں دے رہے تھے۔ میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس نے عدنان سمیع کو بھارت چھوڑنے کا نوٹس بھیجتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے ویزے کی میعاد ختم ہوچکی ہے اور وہ غیرقانونی طور پر بھارت میں مقیم ہیں لہٰذا وہ اگلے 7 دن میں بھارت چھوڑ کر چلے جائیں۔ واضح رہے کہ 6 اکتوبر کو ویزے کی میعاد ختم ہونے پر 2 روز قبل بھارت کی ہندو انتہا پسند تنظیم نے بھی عدنان سمیع کو اپنے دفتر میں طلب کیا تھا اور فوری طور پر بھارت چھوڑ کر چلے جانے کی دھمکی دی تھی۔ پولیس نے کہا عدنان سمیع تھانے پیش ہوں۔