لاہور: جوہر ٹاﺅن سے ملنے والی بے ہوش لڑکی سے زیادتی ثابت نہ ہو سکی
لاہور (نامہ نگار) نواب ٹاﺅن کے علاقہ میں ایکسپو سنٹر جوہر ٹاﺅن کے قریب سے بے ہوش 17سالہ لڑکی شدید زخمی حالت میں ملی جسے پولیس نے جناح ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔ پولیس کے مطابق لڑکی 25سالہ کرن ہنجروال کی رہائشی اور نشے کی عادی ہے اور اس نے خود کو بلیڈ مار کر زخمی کیا۔ اس لڑکی نے چند روز قبل بھی خود کو بلیڈ مارکر زخمی کر لیا تھا۔ جس پر اسے ہنجروال پولیس نے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا تھا۔ گذشتہ ورز اس نے دوبارہ خود کو بلیڈ مارکر زخمی کیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق میڈیکل رپورٹ میں لڑکی سے زیادتی ثابت نہیں ہوئی جبکہ لڑکی نے بھی ہوش میں آنے پر پولیس کو بیان دیا ہے کہ اسے کسی نے زیادتی کا نشانہ نہیں بنایا۔