87 کروڑ انسان بھوک کا شکار، بھارت کی صورتحال پاکستان سے بھی خراب
اسلام آباد (آن لائن) پاکستان بھوک و افلاس کے حوالے سے اپنے حریف بھارت کے مقابلے میں بہتر پوزیشن پر ہے، پاکستان کا اس فہرست میں 57واں جبکہ بھارت کا 63واں نمبر ہے ۔ انٹرنیشنل فوڈ پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اور ویلتھ ہنگر ائف این جی اوز کی جانب سے مشترکہ طور پر گلوبل ہینگر انڈیکس کے بارے میں رپورٹ جاری کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق بھارت کا گزشتہ سال اس حوالے سے 67واں نمبر پر تھا رپورٹ کے مطابق بھارت کو اس حوالے سے خطرناک ترین لیول کا سامنا ہے کیونکہ ملک میں 40 فیصد بچوں کا انتہائی کم وزن ہے رپورٹ کے مطابق چین اس حوالے سے چھٹے ، سری لنکا 43ویں ، بنگلہ دیش 58ویں نمبر پر ہے رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کے مقابلے میں ہمارے خطے میں بھوک کا شکار افراد کی تعداد سب سے زیادہ ہے ۔ رپورٹ کے مطابق سما جی عدم مساوات اور تعلیم کی کمی اس خطے میں بھوک اور افلاس کی بڑی وجوہات ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 87 کروڑ انسان بھوک کا شکار ہیں۔