سکھ گلوکار جسی سنگھ کا لاہور ایئرپورٹ پر اس کے عیسائی دوست سے پیسے مانگنے کا الزام، ایف آئی اے کی تحقیق پر غلط ثابت ہوا
لاہور (خبرنگار) سکھ گلوکار جسی سنگھ نے گزشتہ روز لاہور ایئرپورٹ ایف آئی اے امیگریشن پر اپنے عیسائی دوست سے پیسے مانگنے کا الزام عائد کردیا۔ ایف آئی اے اہلکار جسی سنگھ کے دوست کو اے ایس ایف افسران کیساتھ ڈیپارچر لاﺅنج سے واپس لائے تو اس نے ایف آئی اے اہلکاروں پر پیسے مانگنے کا الزام لگایا جبکہ ایف آئی اے اہلکاروں نے جسی سنگھ کے الزام کو غلط قرار دیا اور واضح کیا کہ اس سے جس شخص نے پیسے مانگے وہ وردی میں نہیں تھا۔ ایف آئی اے افسران کا کہنا تھا کہ ان کا کام پاسپورٹ اور ویزا دیکھنا ہے۔ انہیں اس سے غرض نہیں ہوتی کہ جانے والا عیسائی ہے یا مسلمان۔ اس سے پہلے بھی یہ شکایت سامنے آچکی ہیں کہ غیر ملکی ایئر لائنز کے مسافروں کو بورڈنگ کارڈز فراہم کرنیوالی ایئرپورٹ سروس کے ملازم بورڈنگ کارڈ جاری کرتے وقت غیرمسلم مسافروں سے ملک سے باہر جاتے وقت پیسے مانگتے ہیں۔