• news

رکنی میں پولیس کا چھاپہ‘ زنجیروں میں جکڑی لڑکی بازیاب

عالیوالا(نامہ نگار)کئی جگہوں پر بکنے والی حواکی بیٹی رکنی سے بازیاب، کشمیری اور انگریزی زبان میں بات کرنے کی ماہر مسلسل ذہنی جسمانی اور جنسی تشدد سے یادداشت کھو بیٹھی ہے۔ رکنی میں گزشتہ دنوں ایک سائیکل سوارکو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا جس پر شدید زخمی جو اپنا نام مختار بتاتا تھا،کو رکنی کے رورل ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔ پولیس نے اس کے گھر تلاشی کی غرض سے وہاں چھاپہ مارا تو زنجیروں سے بندھی ہوئی ایک لڑکی ملی جس پر شدید تشددکیا گیا تھا۔ مختار جس کا اصل نام عبداللہ ہے نے صبیحہ خانم کو محمد پور دیوان کے رہائشی اللہ بچایا لاشاری سے ایک لاکھ پچاس ہزار میں خریدا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن