یاسر عرفات کے زیر استعمال کپڑوں پر تابکار مادہ پلونیم موجود تھا: سوئس ماہرین
پیرس (اے پی پی) سوئٹزرلینڈ کے ماہرین نے فلسطین کے سابق صدر یاسر عرفات کے زیر استعمال رہنے والے کپڑوں پر تابکار مادے پلونیم کی موجودگی کی تصدیق کر دی۔ ماہرین کی طرف سے یاسر عرفات کے پہنے گئے کپڑوں میں پلونیم کی باقیات کی موجودگی سے اس امر کو تقویت ملتی ہے کہ مرحوم فلسطینی لیڈر کو زہر دیا گیا تھا۔ جریدے لنسٹ میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں سوئس ماہرین نے 2012ءمیں اس سلسلے میں دی جانے والی اپنی رپورٹ کی سائنسی ثبوت دیتے ہوئے کہاہے کہ یاسر عرفات کے زیر استعمال رہنے والی اشیاءسے پلونیم کی ٹریسس ملے ہےں۔