• news

قربانی کے بیلوں کی ٹکر سے حافظ آباد میں ایک شخص، راجن پور میں لڑکا جاں بحق

حافظ آباد + راجن پور (نمائندہ نوا ئے وقت + نوائے وقت نیوز) قربانی کیلئے لائے جانیوالے بیل کی ٹکر سے 60 سالہ مالک جاںبحق ہوگیا جبکہ راجن پور میں بھی بیل کی ٹکر سے لڑکا دم توڑ گیا۔ اختر ٹاو¿ن کے رہائشی بابا شاہ زیب نے قربانی کیلئے چند روز قبل بیل خریدا۔ گذشتہ روز بیل کو چارہ ڈال رہا تھا کہ اچانک بیل بپھر گیا اور اس نے اُسے پاو¿ں تلے روندتے ہوئے ٹکریں مار مار کر شدید زخمی کردیا۔ بابا شاہ زیب کو ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔ ادھر راجن پور کے علاقہ عطا آباد کالونی راجن پور میں بیل نے ایک لڑکے کو ٹکر مار دی جس سے وہ دم توڑ گیا۔

ای پیپر-دی نیشن