نیب کی خصوصی کمیٹی نے کام شروع کردیا، اہم شخصیا ت کیخلاف مقدمات کی تفصیلات طلب
اسلام آباد (آن لائن) نیب چیئرمین قمر زمان چوہدری کی طرف سے زیر التواء مقدمات جلد نمٹانے کیلئے بنائی گئی خصوصی کمیٹی نے کام شروع کر دیا ہے اور کمیٹی نے اعلیٰ ترین سابق عہدیداروں سمیت دیگر کے خلاف ان مقدمات کی تمام تر تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی ان مقدمات کا باری باری جائزہ لیگی اورچیئرمین کو سفارشات پیش کی جائیں گی۔ ترجمان نیب کے مطابق خصوصی کمیٹی میں ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل، ڈی جی آپریشنز اور دو ڈی جیز کو شامل کیا گیا ہے ۔ یہ کمیٹی تین سال سے زیر التوا مقدمات کو جلد نمٹائے گی۔