• news

زرداری دور کے 509منصوبوں میں میگاکرپشن کا انکشاف

 کراچی (سالک مجید) قومی احتساب بیورو نے سابق صدر آصف علی زرداری کے دور اقتدار میں پیپلزپارٹی کی حکومت کے 509 حکومتی منصوبوں کو بڑے پیمانے پرکرپشن میں ڈوبا ہوا قرار دے دیا۔ ان حکومتی منصوبوں میں نیب نے براہ راست مداخلت کر کے اہم دستاویزی ریکارڈ حاصل کرلیا اور 1672 ارب روپے کی رقم حاصل کرکے قومی خزانے کو 300ارب روپے کے یقینی نقصان سے بچایا۔ نیب حکام کی جانب سے نئے چیئرمین قمر زمان چودھری کو دی بریفنگ میں کئی اہم منصوبوں میں میگا کرپشن کا انکشاف کیاگیا ہے اور پہلے سے جاری انکوائریوں کے ساتھ نئے معاملات میں اہم اور بااثر افراد پر ہاتھ ڈالنے اور بڑے منصوبوں کے خلاف شکایات پر انکوائری شروع کرنے کی اجازت بھی مانگی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن