ڈاکوﺅں نے شہریوں سے 71 لاکھ کا مال لوٹ لیا، 6 کاریں چوری
لاہور + مریدکے (نامہ نگاران) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلےں اور دےگر سامان لوٹ لیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوﺅں نے ماڈل ٹاﺅن کے علاقہ میں فیصل ربانی کے گھرگھس کر اہلخانہ کوگن پوائنٹ ےرغمال بنا کر 18لاکھ روپے مالیت ، رائے ونڈ میں مظفر احمد کے گھر سے13لاکھ روپے مالیت، شاہدرہ ٹاﺅن میں علی محمد کے گھر سے 10لاکھ کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون اور دےگر سامان لوٹ لیا ۔ باغبانپورہ میں عارف کی فیملی سے 9لاکھ، سندر میں زمان کی فیملی سے 8لاکھ، نواب ٹاو¿ن کے علاقہ میںاےک کار سوار فیملی سے 7لاکھ، اقبال ٹاﺅن میں اسحاق نذیر کی فیملی سے6لاکھ کی نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فون لوٹ لئے۔ ڈاکوﺅں نے غالب مارکیٹ میں امتیاز سے موٹر سائیکل اور 42 ہزار روپے، اسلام پورہ میں غلام مصطفی سے 35 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا۔ ڈاکوو¿ں نے شہر کے مختلف علاقوں مےں راہزنی کی وارداتوں مےں10شہرےوں سے ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون لوٹ لئے۔چوروں نے باغبانپورہ سے ندیم ، اسلام پورہ سے سہیل ظفر ،جوہر ٹاﺅن سے فر حان، ستوکتلہ سے احمد، ماڈل ٹاﺅن سے ڈاکٹر یار محمد، غالب مارکیٹ سے فریدکی کارےں جبکہ گلشن راوی سے فرمان، مصری شاہ سے ریاض، شفیق آباد سے خدا بخش، شاہدرہ سے منظور، اقبال ٹاﺅن سے عمران، اچھرہ سے یاسر کی موٹر سائیکلیں چوری کر لےں۔ ادھر 7 ڈاکوﺅں نے مریدکے شیخوپورہ روڈ پر ناکہ لگا کر متعدد مسافروں کو لاکھوں کی نقدی زیورات اور قیمتی گھڑیوں سے محروم کردیا۔ سابق تھانیدار کے ناصر بٹ کے گھر پر دھاوا بول کر زیور اور ہزاروں روپے لوٹ لئے۔ ڈاکوﺅں نے ایک فیکٹری میں سوئے ہوئے شخص بشیر کو بھی تشدد کا نشانہ بنا کر اس کی حالت غیر ہونے پر 20 ہزار لوٹ کر لے گئے۔ ڈاکوﺅں نے مریدکے نارووال روڈ پر سکول کے پاس سے ایک شخص سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے۔