اقلیتوں کیخلاف دہشت گردی پاکستان سے 20ہندو ڈاکٹر بھارتی گجرات منتقل ہو گئے: بھارتی حکام کا دعویٰ
احمد آباد (اے پی اے) بھارتی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کے خلاف دہشت گردی کے بعد 20سے زائد ہندو ڈاکٹر گذشتہ سال بھارتی گجرات منتقل ہو گئے۔ یہ پاکستان سے گجرات جانے والے مہاجروں کی اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ 1999ءمیں کرگل جنگ کے دوران 9پاکستانی ہندو اور 1970ءمیں 8ہندو پاکستان چھوڑ کر گجرات گئے تھے۔